ممبئی30ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اسپتال انتظامیہ نے ہلاک شدگان کی تصویر ایک بورڈ پر چسپاں کی ہے ، ان لاشوں کے ماتھے پر ان کی شناخت کے لئے نمبر چپکائے گئے ہیں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اس طرح تصویر چسپاں کئے جانے پر ان کی جم کر تنقید کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ پر نہ صرف لاشوں بلکہ اپنے رشتہ داروں کو کھونے والے لوگوں کے تئیں بھی غیر سنجیدگی کا الزام لگایا جا رہا ہے
KEM ہسپتال نے دعوی کیا کہ یہ تدبیر افراتفری سے بچنے کے لئے کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت کے عمل میں تیزی لانے کے لئے ہسپتال نے بورڈ پر مہلوکین کی تصاویر چسپاں کی ہے ،اسپتال کے عمل کے خلاف سوشل میڈیا پر جم کر ناراضگی اور غصہ ظاہر کی جا رہا ہے اور لوگ ہسپتال کی اس مبینہ غیر سنجیدہ عمل پر خوب تنقید کررہے ہیں ، اسپتال انتظامیہ نے اس پر اپنی صفائی اور عمل کی تائید میں اپنی دلیل بھی دی ۔ یک صارف نے ٹوئٹ کیا’’کیا KEM نے مرنے والوں کی شناخت اور ان کی تعداد شمار کرنے کے لئے ان کے جسم پر نمبر درج کئے ہیں؟ کس قدر خوفناک ہے ،انسانیت کا کوئی احترام نہیں۔
ایک اور ٹویٹر پوسٹ میں کہا گیا ہے ’’ افسوس صد افسوس ! مہلوکین کے تئیں انتظامیہ کا برتاؤ اس سے کہیں زیادہ شرمناک ہے ‘‘ ہسپتال نے وضاحت کی ہے کہ مرنے والوں کی شناخت کے لئے ان کے اہل خانہ کو تمام 22 لاشوں کو دکھانامزید ذہنی کرب کا باعث ہے۔KEMہسپتال کے فورینسک محکمہ سائنس کے سربراہ ڈاکٹر ہریش پاٹھک نے کہا:یہ انتہائی افراتفری اور بھاگ دوڑ والا کام ہوتا۔ گذشتہ شام انہوں نے ایک بیان جاری کرکے ہسپتال کے قدم کا دفاع کیا ۔ بیان کے مطابق انھوں نے کہا کہ ہم نے تمام لاشوں پر تعداد نمبر درج کر کے ان کی تصاویر ان کے اہل خانہ کو دکھانے کے لئے لیپ ٹاپ کی سکرین پر ان کے نام کے ساتھ ظاہر کیا اور پھر اسے بورڈ پر چسپاں بھی کیا ۔